16 مارچ 2015 - 19:16
تکفیری دھشتگردوں کے خلاف کامیابی یقینی: حزب اللہ

حزب اللہ نےکہا ہےتکفیری دہشتگردی کےخلاف اس کو ہرحال میں کامیابی حاصل ہوگی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کےسربراہ سیدہاشم صفی الدین کاکہنا ہےکہ جن لوگوں نےتکیفری دہشتگردگروہ داعش کو جنم دیاہے وہ لوگ آج عراق میں اس تکفیری گروہ کےخلاف عرافی فوج اورعوامی رضا کاروں کی کامیابی سے ناراض ہیں- حزب اللہ کےرہنما سید صفی الدین نےتکفیری دہشتگردوں کےخلاف حزب اللہ کی حتمی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہاکہ داعش کےخلاف عراقی فوجیوں کی کامیابیوں سے امریکہ اورعلاقےکےبعض ممالک خوش نہیں ہیں- انہوں نےکہا کہ جن حلقوں نےداعش کی مخالفت کا اعلان کیا ہےانہیں اس وہابی گروہ کو ختم کرنے کے لئے باہمی تعاون کرنا چاہیے- انہوں نےکہاکہ امریکہ اور وہ بعض علاقائی ممالک جنھوں نےداعش گروہ بنایا اور اس کی ہر طرح کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کی، شروع ہی سے علاقے کا امن تباہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں- حزب اللہ کےرہنما سید صفی الدین نےکہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادی داعش کے سہارے ان علاقوں پرقبضہ کرناچاہیے جن پر وہ دسترس نہیں رکھتےلیکن حزب اللہ تکفیری دہشتگردی کے مقابلے میں ناقابل شکست رہے گی -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲